جام شورو(نامہ نگار)جئے سندھ تحریک کے بانی سائیں جی ایم سید کی 118ویں سالگرہ ضلع جام شورو کے شہر سن میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سیکڑوں قوم پرست رہنماؤں اور کارکنوں نے جی ایم سید کی مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مختلف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے الگ الگ جلسے منعقد کرکے جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی مرکز کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ کو خود مختاری دیکر تمام وسائل دئیے جائیں مکمل خود مختاری نہ ہونے پر مایوسی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سید کی سیاست عدم تشدد پر مبنی تھی جی ایم سید نے ساری زندگی حقوق کی حصول کیلئے وقف کر دی تھی ۔