• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع سے کم ترقی کے بعد معیشت کو دوبارہ بحال کرنے میں وقت لگے گا، برطانوی وزیراعظم

لندن ( پی اے ) وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ توقع سے کم ترقی کے بعد معیشت کو بحال کرنے میں وقت لگے گا۔رپورٹ کے مطابق سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت کا رخ موڑنے میں وقت لگے گا، تازہ ترین اعداد و شمار کے بعد توقع سے زیادہ کمزور نمو ظاہر ہوئی۔نومبر کے اعداد و شمار نے اگست کے بعد پہلی بار ترقی کی طرف پیش رفت کو ظاہر کیا جسےچانسلر ریچل ریوز نےاطمینان بخش کہا ہے۔دفتر برائے قومی شماریات (او این ایس) کے مطابق ستمبر اور اکتوبر0.1فیصد کمی کے بعد نومبر میں برطانیہ کی معیشت میں0.1فیصد اضافہ ہوا۔یہ وزیر اعظم نے یوکرین کے دورے کے دوران نشریاتی اداروں کو بتایا کہ حکومت اقتصادی ترقی کے حصول کی کوششیں جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے دوران 14 سال کی معاشی ناکامی کو بدلنے میں وقت لگتا تھا۔آج کے اعداد و شمار درست سمت میں ایک قدم ہیں، لیکن ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے اور ہم کریں گے۔ ریوز نے کہا کہ وہ ترقی کی فراہمی کیلئے روزانہ لڑیں گی اور کام کرنے والوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ بدھ کے اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ افراط زر کی شرح نومبر میں 2.6 فیصد سے گزشتہ ماہ 2.5 فیصد تک پہنچ گئی، بہت سے ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ 3 فیصد کے قریب بڑھ جائے گی۔نومبر کے جی ڈی پی اعدادوشمار 30 اکتوبر کو محترمہ ریوز کے پہلے بجٹ کے بعد کے ہیں، جس میں انہوں نے آجروں کی قومی بیمہ میں اضافے سمیت 40 بلین پونڈزٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا۔کاروباری اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ لاگت کے نقصان کو پورا کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا جبکہ ملازمت پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔محترمہ ریوز نے اپنے بجٹ کے فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے اصرار کیا کہ معیشت کی ترقی کے لیے سب سے اہم چیز استحکام کی واپسی ہے ۔

یورپ سے سے مزید