• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں یہودی نسل کے سینکڑوں افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف

لندن (پی اے) یہودی النسل افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیکڑوں لوگوں کی شناخت ایک جین کی تبدیلی کے طور پر ہوئی ہے جس کی وجہ سے انہیں کینسر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ این ایچ ایس نے یہودی پس منظر کے حامل افراد کیلئے جینیاتی جانچ کا پروگرام شروع کیا ہے۔ پروگرام کے شیئر کردہ اعداد و شمارکےمطابق 235افراد کو کینسر کا خطرہ زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان لوگوں کو اضافی مدد کی پیشکش کی جائے گی جس میں انسداد، علاج اور کسی بھی کینسر کا جلد پتہ لگانے کیلئے اضافی اسکریننگ شامل ہے اسکریننگ پروگرام بی آر سی اے جینز میں تغیرات کو تلاش کرتا ہے جو کسی شخص میں کینسر کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ ہر ایک میں بی آر سی اے1 اور بی آر سی اے2 جین ہوتے ہیں، لیکن جن لوگوں کے جین میں تبدیلیاں آتی ہیں ان میں چھاتی، بیضہ دانی، پروسٹیٹ اور لبلبہ کے کینسر سمیت کینسر کی بعض اقسام کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جین میں یہ تبدیلیاں ہونے والے شخص کی مشکلات میں نسل ایک کردار ادا کر سکتی ہے- مثال کے طور پر اشکنازی یہودی پس منظر رکھنے والے ہر 10میں سے چار افراد بی آر سی اے 1اور بی آر سی اے 2جبکہ 140 میں سے ایک سیفاردی یہودیوں میں جین کی تبدیلی پائی گئی ہے۔ سکریننگ پروگرام کے تحت انگلستان میں 18سال سے زیادہ عمر کےکسی بھی یہودی النسل شخص کو تھوک کےایک سادہ ٹیسٹ کی آفر کی جائے گی۔ تھوک کے نمونے لوگ اپنے گھروں میں جمع کرکے اور پھر جانچ کے لیے لیبارٹری بھیجیں گے۔ این ایچ ایس یہودی بی آر سی اے ٹیسٹنگ پروگرام کے پہلے سال کے دوران تقریباً 25000 مفت تھوک ٹیسٹ کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ اب تک تقریباً 11000 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں 235 افراد (2.1فیصد) میں بی آر سی اے جین کی تبدیلی کے لیے مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔ جن لوگوں میں بی آر سی اے کے جینز کی تبدیلی پائی جاتی ہے انہیں کینسر کا پتہ لگانے کی خدمات جیسے میموگرام یا ایم آر آئی اسکین تک جلد رسائی دی جاتی ہے۔ انہیں روک تھام کی سرجری یا دوا بھی پیش کی جا سکتی ہے اور خطرے کو کم کرنے والی طرز زندگی میں تبدیلیاں کرنے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔ این ایچ ایس انگلینڈ کے نیشنل کلینکل ڈائریکٹر برائے کینسر، پروفیسر پیٹر جانسن نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ بہت سارے لوگ جانچ کے لیے آگے آئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید