• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب آف پاکستان یوکے کے زیراہتمام کل کرسمس تقریب ہوگی

گریٹر مانچسٹر /بولٹن (ابرار حسین) پریس کلب آف پاکستان یوکے کا اجلاس چوہدری پرویز مسیح مٹو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نصر اللہ خان، محبوب الہٰی بٹ، محمود خان، سیموئیل جیکب، سلیم اختر، تجمل لطیف گورمانی، ثوبیہ عنبر اور اقصی بانو نے شرکت کی۔ اجلاس میں 18 جنوری بروز ہفتہ کو ہونے والی پریس کلب آف پاکستان یوکے کی کرسمس پارٹی کے حوالے سے انتظامات کو آخری شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ کرسمس تقریب سینٹ پاؤل چرچ ولمز لوروڈ ودھنگٹن مانچسٹر میں منعقد ہو گی جس میں مانچسٹر میں پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کی کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مصباح نورین مہمان خصوصی ہوں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کرسمس پارٹی کے تمام انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔ تقریب کی صدارت چوہدری پرویز مسیح مٹو کریں گے جبکہ اس موقع پر کرسمس گیت، ہیم اور موسیقی کے پروگرام کے علاوہ کینن فادر فلک شیر کرسمس کا خصوصی پیغام دیں گے۔ پریس کلب آف پاکستان یوکے کے سیکرٹری محمود خان شرکاء سے اختتامی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا جائے گا۔ نیز شرکت کرنے والے بچوں کو کرسمس گفٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے اقصیٰ بانو، ثوبیہ امبر اور صابرہ ناہید چوہدری پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی بھی ترتیب دی گئی۔ اجلاس میں شرکاء سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد پریس کلب آف پاکستان یوکے کی طرف سے بھیجی جانے والی دعوت نامے کی کنفرمیشن محمود خان کو کر دیں تاکہ مایوسی سے بچا جا سکے۔ تقریب میں پابندی وقت کا خیال ر کھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید