• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار و میزبان ساحر لودھی کیساتھ انڈسٹری میں کس نے نا انصافیاں کیں؟ ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میرے ساتھ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بلا وجہ کی نا انصافیاں ہوئی ہیں۔ ہمایوں سعید اچھے اداکار کم اور اچھے انسان زیادہ ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سیگمنٹ کے دوران مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ساحر لودھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب فلم بناؤں گا تو مرکزی کردار نہیں کریکٹر رول کروں گا۔ شو کے دوران حاضرین نے اپنے پسندیدہ آرٹسٹ سے مزیدار سوال پوچھے۔ ایک نوجوان لڑکی نے اُنہیں دوستی کی آفر بھی کی۔ میزبان اور ساحر لودھی کی مزیدار باتوں سے پورا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا۔ اُن کے ساتھ گیمز کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنامنع ہے“ ناظرین رات11بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید