اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور اس کو ٹیکس ریونیو کے مقاصد کیلئے استعمال میں لانے کیلئے ’’ڈیٹا گورننس آفس‘‘ کا قیام عمل میں لایاگیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے ایف بی آر کےڈیٹا کو ریگولیٹ کرنے اور اس کو محفوظ بنانے کی منظوری دی گئی تھی، ایف بی آر کی ڈیٹا گورننس اور انفارمیشن سکیورٹی پالیسی تحت یہ آفس ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی کے تحت قائم کیاگیا ، ڈیٹا گورننس آفس میں دو چیف تعینات کیے گئے ہیں ، چیف ڈیٹا مینجمنٹ و گورننس اور چیف ڈیٹا ایکوزیشن و انٹیگریشن ڈیٹا گورننس آفس کے امور سرانجام دینگے ، چیف ڈیٹا مینجمنٹ و گورننس کے دائر ہ کارمیں ڈیٹا گورننس پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنا نا ہے۔