اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی کابینہ نے وزارت ہا ئوسنگ وتعمیرات کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کو کابینہ کے فیصلے پر عمل درآ مد کی ہدایت کی ہے۔ وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کے ذ یلی ادارے نیشنل کنسٹر کشن کمپنی(NCL)کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔آئندہ یہ ادارہ کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کرے گا۔پاک انوائر مینٹل پلاننگ اینڈ آ رکیٹکچرل کنسلٹنگ (PEPAC)کو بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ ادارہ بھی آئندہ کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کرے گا۔پاک پی ڈبلیو ڈی کو 30جون2025تک بند کرنے منظوری دی گئی ۔ اس ادارے کی بندش کے لئے سول سرونٹس تر میمی ایکٹ جاری کیا جا ئے گا۔فیڈرل گور نمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی (FGEHA) کا کردار بھی تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسٹیٹ انٹر پر ائز ایکٹ کے تحت ہا ئوسنگ اتھارٹی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کیا جا ئے گا۔ اس میں انڈی پنڈنٹ ڈائریکٹر ز شامل کئے جائیں گے۔ ادارے کا سر براہ بھی انڈی پنڈنٹ ڈائریکٹرز میں سے ایک ہوگا۔