اسلام آباد (ایوب ناصر) ایف آئی اے نے ایک ماہ کے دوران 185 انسانی سمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کیا۔یونان کشتی حادثے میں ملوث 38 ایف آئی اے اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا، ریڈ بک میں شامل 38انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش کیا، یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 16 ایجنٹس کو گرفتار کیا۔ 20 ایف آئی اے اہلکاروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری پیش رفت رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے یونان کشتی حادثہ کے حوالے سے 15 اشتہاریوں اور 15 ماسٹر مائنڈ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 45 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ضبط کی گئی۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال 7 کروڑ روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے۔