• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد کی پاکستانی ہم منصب فیصل نیاز سے ملاقات

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے پاکستان ہائوس ابوظہبی میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے کی کوششوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی سفیر ترمذی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کی بے پناہ صلاحیت دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ بنگلہ دیش کے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید