اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر’’نادرا موبائل ایپ‘‘ لانچ کرنے اور 3نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، آج 17 جنوری سے ’’پاک آئی ڈی ویب سائٹ‘‘ بند کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 3 نئے ریجنل سنٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات اب موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی،وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنادیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی ، ب فارم ، ایف آرسی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔