اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ نازیہ زیب جوائنٹ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات، جواد حیدر شاہ کا پنجاب تبادلہ، پنجاب سے اخلاق اللہ اسلام آباد پولیس میں تعینات۔ چیف، ریٹیلرز رجسٹریشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ہیڈکوارٹر، اسلام آباد اور ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ بیس کی افسرنازیہ زیب علی کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سوک مینجمنٹ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ 18 کے افسر محمد جواد حیدر شاہ کو تبدیل کر کے اُن کی خدمات پنجاب حکومت کو تفویض کی گئی ہیں۔