• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلف برداری، ٹرمپ کیساتھ جھگڑنے والے تقریب میں ایک ساتھ ہونگے

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو دوسری بار اپنے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے اور دنیا کے تین امیر ترین افراد جو پہلے آپس میں اور ٹرمپ کے ساتھ جھگڑ چکے ہیں اس تقریب کو دیکھنے کے لیے ایک ساتھ ہوں گے۔این بی سی کے مطابق، دنیا کے تین امیر ترین افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کی منصوبہ بندی میں شامل ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے این بی سی نے دعویٰ کیا ہےکہ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک، جیف بیزوس،"جو ایمیزون کے بانی ہیں"جنہیں ٹرمپ نے ماضی میں"جیف بوزو"کہا تھا اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ، جنہیں ٹرمپ نے ماضی میں زندگی بھر کے لیے جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی شامل ہیں ،ماضی کے تناؤ میں شامل اہم واقعات میں مسک نے ایک بار زکربرگ کو کیج میچ کے لیے چیلنج کیا جو کبھی نہیں ہوا۔
اہم خبریں سے مزید