• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، جوان شہید، 4 زخمی، 6 دہشت گرد ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک)پارا چنار جانیوالے امدادی قافلے پر حملہ، جوان شہید، 4زخمی، فورسز کی جوابی کارروائی میں 6دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل3گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6دہشت گرد مارے گئے اور 10زخمی بھی ہوئے۔ اس سے قبل کرم کیلئے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلےمیں35مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اورکھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں جب کہ قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔ دوسری جانب کرم سے مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹرسروس 10 روز سے بند ہے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید