اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے وزیراعظم کو ملک بھر کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر میں رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کی تعداد کے بارے میں یہ دلچسپ انکشاف کیا کہ پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی تعداد تین کروڑ ہوگئی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو جو سمری بھجوائی اس میں کہا گیا کہ ایک موٹر سائیکل 120کلو میٹر سفر کرکے 560روپے کا پٹرول خرچ کر رہا ہے اگر موٹرسائیکل کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاتا ہے تو 120 سے 150 روپے کے خرچ سے 120 کلومیٹر سفر کیا کرے گا۔ پاور ڈویژن سے جنگ کو معلوم ہوا ہے کہ بجلی نرخوں کا اطلاق نیپرا کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کی صورت میں عنقریب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں ہزاروں چارجنگ سٹیشنز کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل کھول دیئے ہیں۔