ملتان(سٹاف رپورٹر) لیفٹ الائنس وسیب سرائیکستان اور متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں تقریب ہوئی ،اس موقع پر مرکزی چیئرمین کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی محفوظ خان شجاعت ، چیئرمین لیفٹ الائنس لیاقت چوہان ایڈووکیٹ، صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی وسیب سرائیکی سید سالم علی شاہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کا قتل ایک انسان کانہیں بلکہ علم کے ایک خزانے کا قتل تھا۔