• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندھارا ہندکو اکیڈمی کی شائع 3 کتب اباسین ادبی ایوارڈ کیلئے نامزد

پشاور ( وقائع نگار )گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا،حال ہی میں اباسین آرٹس کونسل پشاور نے سالانہ اباسین ادبی ایوارڈ ز2023 کے نتائج کا اعلان کیا ،جس میں گندھارا ہندکو اکیڈمی کے زیر اہتمام شائع ہونے والی3 کتب کو بھی انعام کے لئے نامزد کریاگیا۔ان کتب میں پروفیسر محمد شفیع صابر ایوارڈ نصرت نسیم کی تصنیفʼʼگزرتے لمحوں کی آہٹʼʼ،ہندکو نثر کا رضا ہمدانی ایوارڈ محمد اختر نعیم کی تصنیف ʼʼقسطنطنیہ ،انگورا،سمرناʼʼ کو دیاگیا، اسی طرح ہندکو شاعری میں محمد نواز صابر کی کتاب ʼʼاتھرو دل دے ʼʼ کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔انعام یافتگان کو عنقریب خصوصی تقریب میں نقد انعامات اور اسناد پیش کی جائیں گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی گندھارا ہندکو اکیڈمی کے تحت شائع 5 کتابوں کو اباسین آرٹس کونسل کی جانب سے ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
پشاور سے مزید