• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او سہالہ کی تنزلی، انچارج انوسٹی گیشن آفیسر کورال کلوز لائن

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )آئی جی اسلام آباد نے سواں زون کے افسران کیساتھ کرائم میٹنگ میں ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سہالہ گل خان کی تنزلی کرتے ہوئے اے ایس آئی بنا کر لائن ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا ۔ انچارج انوسٹی گیشن آفیسر کورال کو بھی کلوز لائن ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ہمک فواد خالد اور انچارج انوسٹی گیشن آفیسر ہمک کو بہترین کا کردگی پر سی سی ون سرٹیفکیٹ اور ایک ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ ڈی ایس پی سہالہ سرکل اور کورال سید سجاد حیدر بخاری کو ایکسپلینش لیٹر جاری کیا گیا ۔دریں اثنا ایس ایس پی ارسلام شاہزیب نے ایس ایچ او آبپارہ سب انسپکٹر عدیل شوکت کو لائن حاضر کرکے سب انسپکٹر عاصم غفار کو ایس ایچ او کی ذمّہ داری سونپ دی ۔ تھانہ کرپا کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلیم رضا کو تبدیل کر کے ایس ایچ او شہزاد ٹاون ،سب انسپکٹر تراب الحسن کو ایس ایچ او کرپا ،سب انسپکٹر تنویر رضا کوایس ایچ او سہالہ کا چارج دے دیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید