ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل1 سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا گیا۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ ای او1 چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا ہے۔
اس موقع پر سپارکو کے سائنسدان چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر موجود تھے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔
سپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سیٹلائٹ ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا، جو ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافے کا باعث بنے گا۔