کوئٹہ(پ ر)یونیورسٹی آف بلوچستان نے اپنی سالانہ پیش رفت رپورٹ میں ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا ہے جو ہر سال ایچ ای سی کو پیش کی جاتی ہے۔ گزشتہ سال کا سکور 44 اور رواں برس کا 74 مارکس (X-کیٹگری) میں غیر معمولی پیشرفت کوالٹی ایشورنس ٹیم، وی سی پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی اسٹریٹجک رہنمائی میں یونیورسٹی فیکلٹی کی لگن اور محنت کی بدولت ممکن ہوا جنہوں نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔