• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس نے خاتون کا رکشے میں رہ جانے والا بیگ برآمد کر لیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس نے خاتون کا رکشے میں رہ جانے والا بیگ برآمد کر لیا ترجمان ٹریفک پولیس سیف اللہ کے مطابق گزشتہ روز ایک خاتون نے سیف سٹی کو اطلاع دی کہ ایک رکشہ ڈرائیور ان کا بیگ لے کر فرار ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کی تمام ٹیموں کو آگاہ کیا گیا اور وائرلیس سیٹ کے ذریعے پیغام نشر کیا گیا۔ٹریفک پولیس کی بروقت اور مؤثر کوششوں کے نتیجے میں، ضلعی پولیس کے تعاون سے خاتون کا گمشدہ بیگ 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر لیا گیا۔ خاتون نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی ٹریفک اور ان کی پوری ٹیم اور ضلعی پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید