• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوتﷺ کا تحفظ ہماری دینی ذمہ داری ہے،مولانا محمد اویس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ بلوچستان کے مبلغ مولانا محمد اویس نے کہا ہےکہ عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے،عقیدہ ختم نبوت امت کا اجماعی عقیدہ ہے امت نے اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا،یہ بات انہوں نے جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہی امت محمدیہ کی علامت اور نشانی ہے ہمیں اپنی سب سے بڑی اس نشانی کو سنبھالتے ہوئے آگے بڑھنا اور اس عظیم مقصد کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہے،جیسے ہم اپنے بچوں کو دیگر کاموں کے لیے تیار کرتے ہیں اور انہیں مختلف کام سکھاتے ہیں بالکل اسی طرح انہیں ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے بھی تیار کرنا ہے آج لوگوں کو گمراہ کرنے کے نت نئے طریقے ایجاد ہو چکے ہیں غلط معلومات اور لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی کچھ لوگ حدود عبور کر جاتے ہیں اس لیے ہمیں اس پیغام کو عام کرنے اور اس حوالے سے چوکنا رہنے کی ہر وقت ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے کام کرنے والی شخصیات، تنظیموں کا کردار قابل تعریف ہے دشمن کے لیے ہمارا اتحاد سب سے بڑا خطرہ ہے دشمن ہمارے دل پر حملہ کرتا ہے، ہمیں دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ناصرف باخبر ہونا ہے بلکہ تعلیمی میدان میں بھی آگے بڑھنا ہےاور اگر ہم اس نیت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں گے کہ عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے کام کرنا ہے تو پھر یقینی طور اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائےگا۔
کوئٹہ سے مزید