میہڑ(نامہ نگار)میہڑ میں امہ رباب چانڈیو کے 3مقتولین اہل خانہ کی 7ویں برسی سرداری نظام سے بغاوت کے دن طورپر منائی گئی ۔ برسی تقریب میں امہ رباب چانڈیو نے انصاف کے حصول کیلئےکالے کپڑے پہن کر ننگے پاوں احتجاجی میں پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میہڑ میں امہ رباب چانڈیو کے3اہل خانہ مقتولین والد۔ چچا اور دادا کی ساتویں برسی منائی گئی ۔ ام رباب چانڈیو کے گہر کے سامنے برسی تقریب کا اجتماع منعقد کیا گیا۔ برسی تقریب کے اجتماع میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ برسی تقریب کے سیکڑوں لوگوں کے اجتماع کو ام رباب چانڈیو کی جانب سے برسی کا دن سرداری نظام سے بغاوت کے دن طور پر منایا گیا ۔ ام رباب چانڈیو نے برسی تقریب کے موقعے پر سیکڑوں لوگوں کے اجتماع کو خطاب میں سرداری نظام کیخلاف نعرہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ سرداری نظام سے بغاوت اور سرداری نظام کے خاتمے کے طور پر یہ برسی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس نظام کیخلاف ہم مزاحمت کریں گے اس میں ہماری بقا ہے اور آئندھ آنے والی نسلیں بچیں گے اس لئے سرداروں کی راستہ روک کرنی پڑیگی ۔ تب ہم سندھ اور اپنا حقوق حاصل کرسکیں گے ۔ ام رباب چانڈیو نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام کو آج یہ خاص پیغام ہے کہ وہ اپنی جدوجہد تیز کریں ۔سندھ کا بچہ بچہ اس نظام کیخلاف روڈ پر نکل آئے ۔سرداروں کی راستہ روک کریں اس قافلے میں آپ کے پیچھے چلنے کیلئے تیار ہوں ۔مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرور سرداری نظام کا خاتمہ ہوگا ۔ امہ رباب چانڈیو نے کہا کہ 3افراد کے قتل کیس میں ملزمان سرداروں کو سزا ضرور ملیگی ۔ میں انصاف کے حصول کے لئے جدوجھد جاری رکہوں گی ۔مجھے انصاف ضرور ملیگا ۔ واضع رہے کہ 17 جنوری 20 18 پر مسلح ملزمان نے میہڑ میں امہ رباب چانڈیو کے والد تمندار مختیار علی چانڈیو چچا قابل چانڈیو اور دادا رئیس کرم اللہ چانڈیو کو قتل کردیا تھا ۔ قتل کیس 7 ملزمان کیخلاف امہ رباب چانڈیو کے چچا پرویز چانڈیو کی مدعیت میں داخل کیا گیا ۔