اسلام آباد (نیوز رپورٹر) محدود نشستوں پر سرکاری حج درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق سرکاری حج سکیم میں 84 ہزار 620 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔ مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری18 جنوری سے حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ تمام عازمین حج کو کم از کم دو سیشنز میں تربیت حاصل کرنا لازمی ہے۔ ادھر وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ معاونین کے فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔