کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آر ٹی او 1 کی پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں ،2 میڈیکل اسٹور سیل ،آر ٹی او ون کے ترجمان طارق اسد کے مطابق پہلی کاروائی زون 3 کی انتظامی حدود محمود آباد میں کی گئی جہاں ایک میڈیکل اسٹور کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلکی اور سیلز ٹیکس میں رجسٹر نہ ہونے پر سیلز ٹیکس قوانین 2006 کے رول 150 زیڈ ای پی کے تحت سیل کیا گیا ہے۔دوسری کاروائی زون 4 کے علائقے میں کی گئی ہے جہاں ایک میڈیکل اسٹور کو پی او ایس سسٹم سے غیر منسلک شدہ رسیدیں جاری کرنے پر سیلز ٹیکس قوانین کے رول 150 زیڈ ای او کے تحت سیل گیا ہے۔ رواں ہفتے میں آر ٹی او 1 نے یہ چوتھا جب کہ رواں مہینے میں ساتواں میڈیکل اسٹور پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا ہے۔