• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف 3.2 سے کم کرکے 3 فیصد کردیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) عالمی مالیاتی فنڈ نےرواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کاخدشہ ظاہر کردیا- آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیےپاکستان کے معاشی شرح نمو کےتخمینے پر نظرثانی کرتے ہوئے تین اعشاریہ دو فیصد سےکم کرکے تین فیصد کردیا ۔ آئندہ مالی سال 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی ،گذشتہ مالی سال 2اعشاریہ 5فیصد تھی آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کردیا-آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا ہے تاہم گذشتہ سال کےمقابلے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے-آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو3فیصد رہنےکا امکان ہےجبکہ پاکستان نےرواں مالی سال کےلیےمعاشی شرح نموکا ہدف 3اعشاریہ 6فیصد مقررکیا ہے-آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو4 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہےاورگذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2اعشاریہ 5فیصد تھی-آئی ایم ایف نے تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ3اعشاریہ 2فیصد سے کم کرکے3فیصد کردیا جبکہ اکتوبر2024میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیےپاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ3 اعشاریہ 2فیصد لگایا تھا-

اہم خبریں سے مزید