کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی روڈ پر نیو ٹاؤن موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی تھانہ کی حدود مین یونیورسٹی روڈ نیوٹائون موڑ کے قریب کار میں سوار شخص اپنی فیملی کے ہمراہ جارہاتھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ان کو رکنے کا اشارہ کیا اور ان کو لوٹنے کی کوشش کی ۔تاہم ،اس دوران کار سوار شہری نے مزاحمت کی۔