• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پاکستان کے معاشی منظر نامے کو بدل دیگا، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کردیگا، اس منصوبے سے صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی، درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور برآمدات کو فروغ ملے گا، انھوں نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون (SEZ) کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں سی پیک فیز 2.0 ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے ایک لاکھ سے زائد روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، یہ منصوبہ حکومت سندھ کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی) ماڈل کے تحت تیار کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی دستخطی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جس سے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ معاہدے پرایس ای زیڈ ایم سی کے سی ای او عبدالعظیم عقیلی، ظہیر خان برادرز (ZKB) کے سی ای او اور چیئرمین محبت خان اور پاور چائنا انٹرنیشنل کے مسٹر چینگ کیانگ نے چینی نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (NDRC) کے تعاون سے دستخط کئے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کراچی بندرگاہوں کے قریب اسٹریٹجک طور پر واقع ہےجو غیر معمولی ربط اور علاقائی تجارتی راستوں تک رسائی کی پیشکش کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے سی پیک کا سب سے زیادہ قابل عمل اقتصادی زون سمجھا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید