• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان بار کونسل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان بار کونسل نے کہاہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف190 ملین پائونڈز کیس کے عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں ثابت ہوگیا پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے،سیاسی جماعتیں قانون کا احترام کریں ، یہ فیصلہ عدالتی نظام کی شفافیت کو مزید مضبوط کرے گا،بار کونسل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،ہفتہ کے روز جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل پاکستان کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتی ہے ،اس فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے،اگرچہ فیصلہ ایک سابق وزیر اعظم کیخلاف ہے مگر قانونی عمل کی نگرانی جاری رکھیں گے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قانون کا احترام کریں اور عوام کو مشتعل نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید