• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کے ساتھ آمرانہ رویہ اپنانا نیک شگون نہیں‘ میر عطاء اللّٰہ لانگو

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماں کی 3 ایم پی او کے تحت غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ آمرانہ رویہ اپنانا قطعاً نیک شگون نہیں صوبائی حکومت فوری طور پر ڈاکٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے غیر قانونی اقدامات سے گریزکرے انہوںنےڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے انہیں 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 18 ملازمین کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور حقوق کے دفاع میں پرامن احتجاج اور آواز بلند کر سکتے ہیں مگر حکومت وقت گفت شنید کی بجائے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آواز دبانے کی کوشش کررہی ہے جس سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

کوئٹہ سے مزید