کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی نے بلو چستان کے مختلف محکموں میں ملازمین کی10 یونینز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ایمپلائز ایسوسی، ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ایس بی کے یونیورسٹی، پی پی ایچ آئی ، بلوچستان فشریز ایمپلائز ایسوسی ایشن ،بلوچستان ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن، بلوچستان ٹیکس بورڈ کوئٹہ، فیلڈ آفیسر ایسوسی ایشن‘ میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن ،لوکل گورنمنٹ آفیسر ایسوسی ایشن، آفیسر ایسوسی ایشن ورکرز بورڈ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہیں۔