• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمری میں ذبح کیے جانے سے ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ

کراچی(آئی این پی) ملک میں جانوروں کو کم عمری میں ہی غیر قانونی طور پر ذبح کیے جانے کی وجہ سے جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے جانوروں کی غیر قانونی ذبح کانوٹس لیتے ہوئے پنجاب اورسندھ کے چیف سیکرٹریز کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں ہدایت کی کہ 3سال سے کم عمربیل اوربھینسوں کاذبیحہ روکاجائے اور بھینسوں اور بیل کوقابل استعمال عمر10سال تک ذبح نہ کیا جائے۔ اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے مزید کہا کہ ڈیڑھ سال سے کم عمربکری اور بھیڑوں کاذبیحہ بھی روکاجائے اور بکریوں اوربھیڑوں کوقابل استعمال عمر4سال تک ذبح نہ کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید