• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے مبینہ طور پرشادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان حبیب اور عمر خان تھانہ مبینہ ٹاؤن کے علاقے جھنگوی روڈ کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔پولیس نے ہوائی فائرنگ جیسے جان لیوا جرم کا ارتکاب کرنے والے دونوں ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والی رائفل بمعہ ایمونیشن اور لائیسنس برآمد کرلیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید