• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس بدھلہ سنت نے خاتون کی درخواست پر دوسری شادی کرنے والے اس کے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو سونیا بی بی نے اطلاع دی کہ اس کی شادی قیصر سے ہوئی جس سے اس کی بیٹی بھی ہے نے بغیر اجازت دوسری شادی کرلی اوراب جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی،پولیس تھانہ نیو ملتان نے بچے سے جبری مشقت کرانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو لیبر انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ چوک کمہارانوالہ پر شان نامی شخص اپنی دکان میں بچوں سے مشقت کرارہا تھا جو قانوناً جرم ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کار روائی شروع کردی، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو ممتاز نے اطلاع دی کہ شعیب نامی لڑکا اس کی بیٹی کا پیچھا کرتا ہے اور ہراساں کرتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی،پولیس تھانہ شاہ شمس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے خاوند اور بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس تھانہ حرم گیٹ نے محلہ غریب آباد سے گمشدہ بچے جس کا نام سمیع اللہ ولد محمد اکبر (عمر 10 سال) کو تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیا،  پولیس تھانہ مظفر آباد نے واردات کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو مرید حسین نے اطلاع دی کہ نامعلوم افراد اس سے تین گاڑیوں کی کاپیاں چھین کر فرار ہوگئے، پو پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملاحظہ کیا تو اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملتان سے مزید