• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور آتشزدگی کے واقعات میں 2افراد زخمی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی اور آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی جبکہ کولڈ سٹوریج کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا ، زرائع کے مطابق رشید آباد چوک کے قریب ڈاکوؤں نے دو موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 45 سالہ عبدالغفور اور 39 سالہ سیف اللہ ٹانگ میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے موقعہ پر پہنچ کر طبی امداد دی اور پولیس کاروائی کے بعد زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے دوسرا واقعہ بہالپور سکھاں کے قریب واقع آلو کے کولڈ سٹوریج گودام میں ہوا جہاں تھرما پول کی شیٹوں کو آگ لگنے سے آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی ریسکیو ٹیموں نے بروقت آپریشن کر کے 40 منٹ کے مختصر وقت میں آگ پر قابو پا لیا آگ سے قریبی عمارتیں بھی محفوظ رہیں جبکہ گودام میں موجود سامان کو آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔
ملتان سے مزید