• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی سبزی منڈی روڈ پر منعقد ہ انتخابات عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہیں،محمد اسلم

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کے اجلاس میں عہدیداران و دکانداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،صدر رانا محمد اسلم نے کہا کہ پرانی سبزی منڈی روڈ پر منعقد ہونیوالے انتخابات کو غیر قانونی اور عدالتی احکامات کی کھلم کھلاخلاف ورزی قرار دیتے ہیں، انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی کے انتخابات باقاعدہ الیکشن کمیشن کے تحت فروری 2024ء میں ہوچکے ہیں اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز کی جانب سے مقرر کردہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے تمام تر تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کرائے۔
ملتان سے مزید