ملتان(سٹاف رپورٹر) مدرسہ امامین کر بلا شیعہ میانی میں منعقدہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے اجلاس سے خطاب کے دوران شیعہ علماء کو نسل پا کستان کے مر کزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی ، جنوبی پنجاب کےصدر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی، یوٹیلٹی بلز،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار علی اولک سمیت علامہ سید تنویر الکاظم حسنی،علامہ نسیم عباس جوادی،عمران حیدر کھرل،مخدوم قمر عباس قریشی،مصور نقوی،ڈاکٹر مرید عباس لغاری،مبشر حسن بھٹہ،بشارت عباس قریشی،مشتاق حسین ساقی،غلام عباس انقلابی،سید علی سجاد نقوی،سید علی حضور نقوی،سید نئیر عباس کاظمی،سید وصی حیدر زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔