• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرکے انتخابات اختر بٹ گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہول سیل میڈیسن مارکیٹ گھنٹہ گھرکے انتخابات کے سلسلہ میں ینگ گروپ کے بانی محمد سلیم کی جانب سےاختر بٹ گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں کیمسٹوں ، ڈسٹری بیوٹرز ، ہول سیلرز نے شرکت کی ، اس موقع پر بٹ گروپ کے سربراہ محمد اختربٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیمسٹوں کے حقوق کے لئے گزشتہ 45سال سے خدمات سرانجام دے رہاہوں اور جب تک زندہ ہوں ، یہ جدوجہد جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جائز حقوق کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں لیکن انہیں مقاصد میں کامیابی نہیں ہوگی ،ہماری کارکردگی ہی ہمارا منشور ہے ،یہ پینل کیمسٹ برادری کا حقیقی نمائندہ ہے اور آنیوالے دنوں میں منتخب ہوکریہ پینل کیمسٹ برادری کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا،اجلاس میں امیدوار سیکرٹری جنرل محمد سلمان ،سینئرنائب صدر رانا طاہر،نائب صدر رانا روحیل،فنانس سیکرٹری اقبال عزیز،جوائنٹ سیکرٹری شہباز علوی اور دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید