لاہور(پ ر)لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کے اعزاز میں تقریب ہوئی ، صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ،مہمان خصوصی صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری تھے۔ ارشد انصاری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ گروپ کی جانب سے صحافیوں کے بچوں کو فیس میں رعایت دی جاتی ہے۔ پروفیسر عبدالمنان خرم کو لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دینے اعلان کیا ۔ تقریب میں پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، اورپروفیسر امجد علی خان، وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی اوردیگرنے شرکت کی ۔