• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پریم یونین کی نجکاری کےخلاف تحریک شروع، نعرے

لاہور(خصوصی نمائندہ)ریلوے پریم یونین نے ریلوے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ’’ ریلوے کی نجکاری، ملک سے غداری‘‘ کے سلوگن کے تحت ملک بھرکے ریلوے سٹیشنوں پرریلوے ملازمین نے بینرزاور پوسٹرز لہراکر بھرپواحتجاجی تحریک کاآغاز کردیا ۔ شدیدسردی اور برفباری کے دودان چمن بارڈر،شیلاباغ اور والبدین ریلوے سٹیشنوں پرپربھی ملازمین نے ریلوے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، خیر محمد تونیو، عبدالقیوم اعوان ، خالد محمود چوہدری نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے۔
لاہور سے مزید