• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے عوام کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے -انہوں نے کہا کہ صد شکر کہ اللہ نے ایک اور رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں نصیب فرمائیں ہیں -رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے-خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت رمضان میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے,عوام کو رمضان المبارک میں سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی-روزہ داروں کی صحت کے تحفظ کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں -صحت مند رمضان کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں -انہوں نے کہا کہ عوام متوازن غذا اور پانی کے استعمال کا خاص خیال رکھیں-
لاہور سے مزید