• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز ڈگری کالج نوشکی میں بنیادی سہولیات کا فقدان‘ فکر نو تحریک نوجوانان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فکرنو تحریک نوجوانان کے چیئرمین امیر محمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ بوائز ڈگری کالج نوشکی حکومتی عدم توجہی کے باعث مسائل سے دوچار ہے،بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،کالج کی عمارت ازسرنو تعمیر اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں سعید احمد ، محمد قربان و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج نوشکی کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہے جو کسی بھی وقت نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔نوشکی بوائز ڈگری کالج کا قیام 1971 میں سابق وزیراعلیٰ سردار عطاء اللہ مینگل کے دور حکومت میں تعلیم دوست اقدامات کے تحت عمل لایا گیا تھا جو ایک ممتاز ادارے کی حیثیت رکھتا ہے لیکن کالج اور ہاسٹل کی عمارت عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہیں جس سے طلبا و اساتذہ سمیت عملے کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالج اور ہاسٹل کی عمارت از سرنو تعمیر ، سہولیات فراہم ، اساتذہ کیلئے لیکچرز ہاسٹل کا قیام ، جدید ڈیجیٹل لائبریری کی تعمیر یقینی ، انٹر نیٹ کی سہولت ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور کالج کے گراؤنڈ میں گھاس لگائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید