کوئٹہ (این این آئی ) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے اتوار کو بلوچستان ہاؤس میں پیپلزپارٹی کےرہنماحاجی میرعلی مدد جتک سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں امن و امان ‘ سیاسی صورتحال اوراین اے 264کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔