کوئٹہ(پ ر)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ ، نائب صدر ڈاکٹر شبیر احمد شاہوانی ، جنرل سیکرٹری فرید خان اچکزئی ، جوائنٹ سیکرٹری زہرا ملغانی ، پریس سیکرٹری رحمت اللہ اچکزئی ، فنانس سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ باز محمد کاکڑ ، ایگزیکٹیو ممبران ارباب رضا کاسی ، فرحانہ عمر مگسی ، ڈاکٹر محب اللہ کاکڑ ، ڈاکٹر گل محمد اور مسعود مندوخیل نے مشترکہ بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی اساتذہ ، افسراں اور ملازمین کو تاحال نہ تو دسمبر کی تنخواہ اور نہ ہی پنشن ادا کی گئی ہے ، تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر معمول بن گیا ہے ، بار بار تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبے سے اساتذہ کی عزت نفس مجروح ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت یونیورسٹی کو بروقت فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔