• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں نکاسی آب کیلئے اہم شاہراہوں پر کراسنگ پوائنٹ کا کام جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سوریج کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف سڑکوں پر کراسنگ ڈالنے کا کام شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے کوئٹہ شہر کی اہم شاہراہوں پر بہنے والے سیوریج کے گندے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئےمنان چوک ، یٹ روڈ، آغا سراج کمپلیکس ودیگر مختلف مقامات پر کراسنگ پوائنٹ ڈالنا شروع کردیئے ،جس سے سیوریج کا پانی سڑکوں پر بہنے کی بجائے بڑے نالوں میں جائے گا ۔ کیو ایم سی کے چیف انجینئر احمد شاہ نے کہا کہ شہرکی آبادی میںکئی سو گنا اضافے ہوگیا جبکہ شہر میں گزشتہ کئی سال سے نالیوں پراوور کراسنگ ڈالنے کا کام نہیں ہوا جس کی وجہ سے سیوریج کاپانی سڑکوں پربہنے سے روڈ کو نقصان پہنچتا ہے۔ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سیوریج کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف جگہوں پر کراسنگ ڈالنے کا کام شروع کر رکھاہے لیکن بعض افراد اپنے ذاتی مفادات کے لئے سوشل میڈیا پرپروپیگنڈا کررہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید