• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصور کاکڑ کی عدم بازیابی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان‘ بی این پی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرلایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے تاجر کے کمسن بیٹے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی بچے کی بازیابی میں ناکامی، انتظامیہ اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ تین ماہ گزرنے کے باوجود بچے کا کوئی اتا پتا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ذمہ داری عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے مگر بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ میں حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مکمل غفلت کا شکار ہے، اس لئے عوام کا حکومت پر اعتماد ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مصور کاکڑ کو بازیاب کرائے اور امن و امان کو بحال رکھنے پر توجہ دینے کے ساتھ بلوچستان بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔
کوئٹہ سے مزید