• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈووکیٹ نعمت اللّٰہ اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا نوٹس لیا جائے‘ بلوچستان ہائیکور ٹ بار

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے ایڈووکیٹ نعمت اللہ اچکزئی کے گھر پر غیرقانونی چھاپے ،بھائی کو گرفتار ،گاڑی قبضے میں لینے اور چادروچاردیواری کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس حکام ایڈووکیٹ نعمت اللہ اچکزئی کے گھر پر غیرقانونی چھاپے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی اور مستقبل میں اس طرح کی غیرقانونی کارروائی سے گریز کیا جائے ورنہ بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن احتجاج پر مجبور ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید