• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعبہ صحت سے وابستہ افراد کیخلاف انتقامی کارروائی قابل مذمت‘ جمعیت پاکستان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد المالک صوبائی نائب امیر حاجی امین اللہ امین مولانا محمد اقبال عثمانی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کھوسہ مفتی مطیع الرحمٰن لانگو اور گریگری انوسینٹ نے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، فارماسسٹ، سٹاف نرسز اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے تاثر ملتا ہے کہ وہ مسائل کو دلیل اور افہام تفہیم کی بجائے طاقت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ طاقت کا استعمال صحت جیسے اہم اور کلیدی شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کے خلاف افسوس ناک ہے ۔تھری ایم پی او استعماری دور کا یادگار حربہ ہے جس کا مقصد بلاوجہ لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی خواہش کو پورا کرنا ہے اس حربے کو میڈیکل سٹاف کے خلاف استعمال کرنا بدنیتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے اصولی موقف سے انکار کا مناسب راستہ تشدد اور ناجائز مقدمات نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کیلئے برسر احتجاج تنظیموں کو اعتماد میں لے کر انہیں فیصلے میں شریک اور جائز تحفظات دور کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید