• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ داران کا تعین ہونا چاہئے، نجکاری کمیٹی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی ذیلی کمیٹی نے پی آئی اے حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا، پیر کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر سحر کامران کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا ، کنونیئرکمیٹی سحر کامران نے پی آئی اے حکام کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں پی آئی اے حکام کو ہر صورت پیشی کا نوٹس بھیج دیا،سحر کامران نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ پی آئی سے کو تباہ کر دیں اور بولیں ٹا ٹا بائے بائے، ہم جاننا چاہتے ہیں پی آئی اے جیسا ادارہ زوال کا شکار کیسے ہوا، پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ داران کا تعین ہونا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید