سانگھڑ ( محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ایس ٹی پی سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور مہم چلا رہی ہے اور ہمارا نعرہ ہے سندھ آسان جی ماں اور سندھو ہماری سانس ہے یہ بات انہوں نے سانگھڑ میرپورخاص روڈ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہں انہوں نے کہا کہ سندھی عوام کو اس نعرے کے تحت سمجھایا گیا کہ وفاق کی جانب سے سندھ مخالف 6 نہروں کی تعمیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ سندھ کے عوام پہلے ہی بھوکے مر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پہلے ہی پانی کی کمی ہے اگر وفاق کی جانب سے سندھ مخالف مزید چھ اور نہریں تعمیر کر دی گئیں تو سندھ دھرتی کی لاکھوں ہیکٹر زرعی اراضی سوکھ کر بنجر اور زیر کاشت تمام فصلیں ناپید اور ہم سندھ کے عوام بشمول حیوانات اناج کے ایک ایک دانے ترس جائیں گے۔ اجلاس سے حیدر شاہانی جبار جونیئر علی ڈیںنو خاصخیلی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔