کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی ،ایوان میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ترامیمی بل منظور،تفصیلات کے مطابق پیر کوسندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ترامیم کا بل ایوان میں پیش کردیا گیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ ترمیمی بل کے حوالے سے ایوان کو بتایا کہ ترمیمی بل کے بعد دوماہ میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کروانا لازم ہوگا ،پرانی گاڑی کی بک کو بھی سرینڈر کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گاڑی مالکان پر لازم ہوگا کہ وہ ڈجیٹل کارڈ بنوائیں ۔پارلیمانی کمیٹی نے ان ترامیم کی منظوری دے دی ہے ،اس کے بعد ایوان نے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔